ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کو ایک اور موقع مل گیا

شہباز شریف کو ایک اور موقع مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک اور موقع مل گیا۔

شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس میں پیش ہونے کا ایک اور موقع دیا گیا ہے، نیب نے صدر ن لیگ شہباز شریف کو کل طلب کر رکھا ہے، نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف 17 اور 22 اپریل کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے، اثاثہ جات انکوائری حتمی مراحل میں، انکوائری ضروری ہے،شہبازشریف کی پیشی پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

نیب نوٹس کے مطابق شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہے اور کہا گیا 1998 سے 2018کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے 367ملین سے بڑھ کر 549بلین ہوئے، آپ پبلک افس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔

 
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاونٹس ہیں تفصیلات فراہم کیں جائیں،2005سے 2007کے دوران بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات اور فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ 2008 سے 2019کے دوران زرعی امدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں اور سوال کیا ماڈل ٹائون 96ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوس رہا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نیب میں پیشی سےمتعلق لیگل ٹیم سےمشاورت شروع کر دی ہے، نیب نوٹسز اور پیشی سے متعلق قانونی پہلوؤں پرغورکیاجارہاہے، شہبازشریف کل نیب آفس پیش ہوں گےیانہیں مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کل پیشی سےمتعلق آپشنزپرقانونی ماہرین سےرائےطلب کی ہے تاہم کوروناخدشات کےباعث شہباز شریف کا پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔


یادر ہے شہباز شریف پہلے بھی مختلف مقدمات میں جیل میں رہ چکے ہیں،ان کے بیٹے حمزہ شہبازشریف ابھی بھی نیب کی حراست میں ہیں ان پر مختلف مقدمات ہیں جن میں تحقیقات جاری ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer