ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی  اور فارمی انڈوں کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

مرغی  اور فارمی انڈوں کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں کمی  کے باعث  قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا اور  فارمی انڈے 3 روپے فی درجن اضافے کے بعد 97 روپے  کے ہوگئے، تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث  قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی  قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے، زندہ مرغی 11 روپے  اضافے کے بعد 154 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 16 روپے اضافے کے بعد 223 روپے فی کلو کا ہوگیا اور فارمی انڈے 3 روپے اضافے کے بعد 97 روپے فی درجن ہو گئے، دو روز میں فارمی انڈے 9 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

یاد  رہے  کہ گزشتہ ماہ  شہر میں برائلر کی  قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28 روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا  لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج اتوار کے  روز شہر میں زندہ     مرغی 11 روپے  اضافے کے بعد 154 روپے جبکہ  مرغی کا گوشت16 روپے اضافے کے بعد 223 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 3 روپے اضافے کے بعد 97 روپے کے ہوگئے،

یاد رہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا  بھی سرگرم ہوگیا ہے اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے اعلان کے باوجود اشیا کی قلت دور نہ ہوسکی، شہری یوٹیلیٹی سٹورز پر کھجوریں، دالوں، مصالحہ جات، درجہ اول کے گھی کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا کی فراہمی نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے۔

Shazia Bashir

Content Writer