ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں تیز ہواؤں کا راج،گرمی کی لہر میں کمی

شہر میں تیز ہواؤں کا راج،گرمی کی لہر میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان یامین)  شہر کا موسم آج جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بادلوں اور سورج کےد رمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہےگا،جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوگی، شہر میں تیز ہوا چلےگی جن کی رفتار 27کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سنٹی گریڈ رہےگا۔

محکمہ موسمیات کاکہناتھاکہ آئندہ دو روز میں گرمی میں اضافہ ہوگا، تاہم صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے دفاتر، سکول اور دیگر اداروں میں کام کرنے والے لوگوں موسم خوشگوار رہے گا، رات کے وقت بھی درجہ حرارت میں کمی آجاتی ہے جس سے موسم سہانا ہوجاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer