سٹی 42: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا طبی معائنہ ہوا۔ پمز ہسپتال نے میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔
پمز اسپتال کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ماہرینِ چشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 3 مارچ کو اڈیالہ میں عمران خان کا معائنہ کیا۔ عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان پمز کے مطابق رپورٹ کے مطابق عمران خان کو آنکھ میں دوسرا 'اینٹی وی ای جی ایف' انجکشن لگایا گیا تھا ۔ میڈیکل بورڈ میں پمز اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے ماہرینِ چشم شامل تھے ۔ عمران خان کی بینائی اس وقت 'کافی حد تک بہتر' ہے۔
بورڈ نے سابق وزیراعظم کیلئے پہلے سے طے شدہ علاج کو جاری رکھنے کی سفارش کر دی۔
واضح رہے آج پمز اور الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل گئی تھی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ کیا ۔ ڈاکٹر ز کے ساتھ جدید آلات سے آراستہ میڈیکل وین بھی موجود تھی ۔
