ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر برقرار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.50 روپے پر برقرار رہا۔

 اوپن مارکیٹ میں یورو 2.14 روپے سستاہوکر 328.39 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.44 روپے سستاہوکر 376.23 روپے ، سعودی ریال 23 پیسے سستاہوکر 74.91 روپے تک گرگیا ۔ اس کے علاوہ یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.77 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔