ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 139 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 272 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی سطح پر کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ 

ملک میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے مقرر ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا سستا ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی سستی ہو کر 8 ہزار 904 روپے کی سطح تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer