ملک اشرف : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد،جزیلہ اسلم بطور پریذائیڈنگ آفیسر، پنجاب لیبر کورٹ نمبر ون تعینات کردیا گیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جج جزیلہ اسلم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جزیلہ اسلم کی تعیناتی ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 23 جنوری 2029 تک یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، مؤثر رہے گی۔نوٹیفکیشن کے تحت سیشن جج جزیلہ اسلم کو 4 مارچ تک نئی اسائنمنٹ کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کی نقول حکومت ، چیف سیکرٹری دیگر متعلقہ افسران ، سیشن ججز کو بھیج دی گئیں۔
