ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازوں اور بیچنے والوں کیخلاف ایکشن: ایک ماہ میں 129 ملزمان گرفتار

پتنگ بازوں اور بیچنے والوں کیخلاف ایکشن: ایک ماہ میں 129 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کی پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ بیچنے والوں کے خلاف ایکشن میں ہے، گزشتہ ماہ کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 129 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ 

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ ماہ میں پتنگ بازوں اور پتنگ بیچنے والوں کے خلاف 120 مقدمات درج کیے، ساتھ ہی کارروائیوں کے دوران 129 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 13 پتنگ فروش اور 116 پتنگ باز شامل ہیں۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پتنگ بازی اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کےقبضے سے 69 چرخیاں اور 3 ہزار 200 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں۔ 

شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی، پتنگ سازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پتنگ بازی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں ۔

علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ کی جانب سے بھی ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف آپریشن جاری ہے ، اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 117 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق کوٹ لکھپت، شیراکوٹ، کاہنہ و دیگر علاقوں سے 12پتنگ باز گرفتار کیے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد انہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ۔