ثمرہ فاطمہ:رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا جبکہ مختلف شہروں میں اسے جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہو گا جبکہ دو بج کر 50 منٹ پر چاند کو باقاعدہ گرہن لگنا شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مکمل چاند گرہن شام 4 بج کر 5 منٹ پر ہو گا جبکہ شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔
گرہن کے ختم ہونے کا عمل شام 5 بج کر 03 منٹ پر شروع ہو گا جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
ذرائع کا کا کہنا ہے کہ چاند گرہن آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور مختلف خطوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق اگلا مکمل چاند گرہن 31 دسمبر 2028 سے قبل متوقع نہیں۔