ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ :معروف ٹک ٹاکر  فائرنگ سےجاں بحق 

مانسہرہ :معروف ٹک ٹاکر  فائرنگ سےجاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان شاہ :مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں مجذوب ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری پولیس اہلکار   کی فائرنگ سے گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 واقعے کے بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کے دوران تھانے پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے پولیس موبائل اور تھانے کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔

پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

ایس پی نے واضح کیا کہ مقتول کو گولی مارنے والے پولیس اہلکار کے ساتھ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور ہر صورت مقتول کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ایس پی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ مقتول جاوید مہانڈری کی نماز جنازہ آج بالاکوٹ میں ادا کی جا ئے گئی۔