ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بیرونِ  ملک سفر کر نے وا لےمسافروں کیلئے خوشخبری

  بیرونِ  ملک سفر کر نے وا لےمسافروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی اور ابو ظبی کے ایئرپورٹس پر محدود فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جو 28 فروری سے معطل تھا۔

 متحدہ عرب امارات اور دیگر اسٹیشنز پر پھنسے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ یو اےای کی ایمریٹس اور اتحادایئر نے محدود فضائی آپریشن آ غاز کر دیا  ہے، ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں کیلئے محدود فضائی آپریشن شروع کیا ہے  جبکہ اتحادایئر نے ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنسے مسافروں کیلئے محدود 15 پروازوں کو آپریٹ کیا۔ ایمریٹس نے فوری طور محدود تعداد میں پروازیں چلانا شروع کر دیں۔

متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ خصوصی پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی گئی ہے، لہٰذا مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرلائن کی تصدیق کے بغیر ایئرپورٹ نہ جائیں۔ اتھارٹی نے مسافروں کو ممکنہ پریشانی سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی تصدیق کی ہے۔