ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی ہارنے کی سزا، کرکٹ جرنلسٹوں نے قومی ہیروز  کو ٹی ٹونٹی ٹیم سے نکال دیا

Babar Azam, Pakistan Cricket Board, PCB, Champions Trophy2025
کیپشن: بابر اعظم کو تو کرکٹ ہی چھروا ڈالی اور انہین کسی دوسرے کھیل میں شفٹ کروا ڈالا حالانکہ بابر اعظم کرکٹ کے کئی فارمیٹس مین اس وقت بھی ورلڈ لیدر ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کی آٹھ میں سے چار ٹیموں کا میگا کرکٹ ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا، چار ٹیمیں کل سے سیمی فائنل کھیلیں گی، پانچ مارچک کی شب تک دو مزید ٹیمین فارغ ہو جائیں گی۔  پاکستان کی ٹیم بھی فارغ ہو جانے والی ٹیموں میں شامل ہے لیکن باقی  ٹیموں کے برعکس پاکستان کا میڈیا تسلسل کے ساتھ اپنی کرکٹ ٹیم کی تضحیک کر رہا ہے اور اس کے متعلق طرح طرح کی افواہیں اڑا رہا ہے۔ 
 ایک نیوز آؤٹ لیٹ نے جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں کے متعلق بیشتر قیاس آڑائیاں اور افواہ پر مبنی "خبریں" ایک دو روز بعد ہی جھوٹ نکلتی ہین، اب یقین کے ساتھ بتا رہا ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں "بڑے ناموں کی چھٹیکر دی گئی ہے"،  مزید غیر مصدقہ "خبر" یہ بتائی جا رہی ہے کہ محمد رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا "امکان" ہے۔
 پاکستان کی ٹیم چیمپئینز ٹرافی 2025 کے بعد  نیوزی لینڈ کے طے شدہ ٹؤر پر جا رہی ہے۔ اس ٹؤر کے دوران ٹی ٹونٹی میچ بھی ہوں گے اور ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع کا اس ضم نمین یہ نکتہ نظر سامنے آیا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹؤر  کے لئے ٹیم کی تشکیل کا ابھی کوئی امکان نہیں کیونکہ کرکٹ کی ساری ہرارکی آج کل پرسوں، اترسوں، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ تک چیمپئینز ٹرافی کے تین سب سے بڑے میچ بہترین انتظامات کے ساتھ کروانے کی نگرانی میں مصروف ہیں۔  اس ہی سبب سے اب تک قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے انتخاب کے معاملہ کو بھی نہین چھیڑا گیا لیکن جو نیوز آؤٹ لیٹس پاکستانی کرکٹ کے منتظمین پر بے سبب ادھار کھائے بیٹھی ہیں وہاں ہر  بات کو منفی  انداز سے دیکھا اور دکھایا جا رہا ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ "دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔" 

خود ہی کیاؤس پیدا کر کے خود ہی من پسند افراد کو پاکستان کرکت بورڈ کی طرف سے مختلف پوزیشنوں پر لائے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور لاہور میں قذافی سٹیڈیم کی بغل مین واقع پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ذمہ داروں سے رابطہ کر کے مستند بات جاننے کی زحمت ہی نہیں کی جا رہی۔

 پاکستانی کرکٹ کی ایک مستقل  ناقد نیوز آؤٹ لیٹ نے یہ بھی قیاس آرائی کی ہے کہ  محمد رضوان کو  ون ڈے ٹیم کا  کپتان برقرار ررکھیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو دیے جانے کا "امکان ہے۔"

بابر اعظم، رضوان اور نسم شاہ کو ٹی ٹونٹی ٹیم سے ہی نکال دیا

اس نیوز آؤٹ لیٹ نے بیشتر اوقات جھوٹے نکلنے والے "ذرائع" کے کندھے پر رکھ کر ایک بار پھر بندوق چکائی اور قومی ہیرو بابر اعظم کے ساتھ رضوان اور نسیم شاہ کو بھی ڈھیر کر ڈالا۔  یہ دعویٰ شائع کر دیا گیا کہ  ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اورعباس آفریدی کی اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔

اس نیوز آؤٹ لیٹ کو قومی کرکٹرز کے درمیان فساد کے بیج بونے کا بھی از حد شوق ہے، اب اس آؤٹ لیٹ نے بابر اعظم کو تو ٹیم سے نکال ہی دیا اور شاہین کے متعلق بیان کیا کہ وہ بدستور ٹیم مین شامل رہیں گے۔  

اس نیوز آؤٹ ؛لیٹ نے "ون ڈے انٹرنیشل کرکٹ کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کے ہارنے کو ناقابل معافی جرم تصور کرتے ہوئے  نیوزی لینڈ  ٹؤر کیلئے ٹیم کی "ممکنہ" تشکیل نو پر ہی اکتفا نہین کیا بلکہ قومی ہیرو بابر اعظم کو تو کرکت چھڑوا کر کسی اور ہی کھیل سے دل لگانے کی "خبر" بھ یاڑا دی۔

اس نیوز آؤٹ لیت نے قومی کرکٹ ٹیم کے متعلق سوقیانہ قیاس آرائیوں کی وجہ یہ بتائی ہے کہ "خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی۔"