ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سستے کاؤنٹرز پر اشیا کی قیمتیں عام بازاروں سے بھی مہنگی، شہریوں کا شکوہ

سستے کاؤنٹرز پر اشیا کی قیمتیں عام بازاروں سے بھی مہنگی، شہریوں کا شکوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : رمضان میں عوام کے ریلیف جہاں بازاروں میں سستے کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، وہیں شہریوں کی جانب سے کئی چیزیں بازار سے بھی مہنگے داموں فروخت ہونے کا شکوہ کیا گیا ہے۔ 

رمضان میں ریلیف دینے کیلئے ماڈل بازاروں میں سستےکاؤنٹر قائم تو کردیے گئے، لیکن اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے شہریوں کے شکوے بھی سامنے آئے ہیں۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے مٹن ، چکن ، بیسن ، دالوں پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ چند اشیا میں 5 سے 10 روپے کی بچت ہے ۔ تاہم عوام نے یہ شکوہ بھی کیا گیا ہے کہ کئی چیزیں بازار سے بھی مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ بازار میں دس کلو آٹا 750 روپےمیں دستیاب ہے ، ماڈل بازاروں میں آٹا800روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پکورٹاں ، بھلیاں باہر 350 میں فروخت ہو رہی ،یہاں 400 روپے میں دستیاب ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمت میں اوپن مارکیٹ کی نسبت کچھ بچت ہے، آلو 55 کی بجائے 50 اور پیاز 75 کی بجائے 70 روپے میں مل رہا، فی کلو لہسن 620 کی بجائے 600 میں فروخت ہو رہاہے، ٹماٹر بھی 50 کی بجائے 45 میں فروخت ہو رہے ہیں۔ 

ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم رمضان بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف رہی، بازار کی اینٹرنس پر سیکیورٹی چیک اور ریٹ لسٹ بھی آویزاں کی گئی ہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سہولت بازار میں آٹا ، گھی ، چینی ، چاول موجود مگر قیمتیں پھر بھی زیادہ ہیں، 315 روپے کلو سیب کیسے لیں بازار میں بھی چیزیں سستی نہیں ہوئیں۔