ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے مکمل، فیس کم نہ ہوسکی

 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے مکمل، فیس کم نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے مکمل ہوگئے مگر فیس کم نہ ہوسکی
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پرائیویٹ میڈیکل کالج انتظامیہ کے سامنےبےبس نظر آئی ، کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھی فیس کم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،پی ایم ڈی سی ایکٹ میں کالجز کی فیسیں فکس کرنے سے متعلق کوئی اختیارنہیں رکھاگیا،قبل ازیں کونسل کی ایک کمیٹی نےپرائیویٹ کالجزکی سالانہ فیس 12 لاکھ تک کرنیکی تجویزدی تھی
پرائیویٹ میڈیکل کالجز سالانہ 22 سے 28 لاکھ روپے تک فیس وصول کر رہے ہیں،رواں سال بھی پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں 4150 سیٹوں پر داخلے مکمل ہو چکے ہیں ، پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز میں آج سے کلاسز کا آغاز ہو گیا،کالجز نے امیدواروں سے من مرضی کی فیسیں وصول کیں