ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے استعفیٰ دیدیا

ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

  جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ حکومت کی مدد کرنے آئے تھے، حکومت پر بوجھ بننا نہیں چاہتے، اس لئے نائب صدارت کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔

 جواد ظریف کے 2 بیٹے امریکی شہریت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے تھے۔ جواد ظریف اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء کے ایٹمی معاہدے میں جواد ظریف کا اہم کردار تھا۔