ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی جانب سے سٹوڈنٹس کو دی گئی لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی آن لائن کیا جاسکتا ہے، ہر سٹودنٹ اپنے موبائل فون، کمپیوٹر پر باآسانی ان سٹیپس کو فالو کرتا ہوا سکیم کیلئے اپلائی کرسکتا ہے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواستوں کے لیے باضابطہ لنک جاری کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
اپلائی کرنے کا طریقہ:
سٹوڈنٹس پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
”سی ایم لیپ ٹاپ پروگرام“ پر کلک کریں۔
”Apply Now“ پر کلک کریں۔
ایک پورٹل کھلے گا، جہاں طلبہ کو اپنی تفصیلات بھر کر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
نوٹ: درخواست گزار کا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) لازمی طور پر اسی کے نام پر ہونا چاہیے۔
اپلائی کرنے کیلئے یہ معلومات لازمی
سٹوڈنٹ کا نام
ای میل
فون نمبر
شناختی کارڈ نمبر (CNIC)
پاس ورڈ سیٹ کریں
پاس ورڈ دوبارہ درج کریں
کیپچا کوڈ درج کریں
”Sign Up“ پر کلک کریں
اہلیت کے معیار:
پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔
کسی سرکاری یونیورسٹی یا کالج میں بی ایس پروگرام کے پہلے یا دوسرے سمسٹر میں داخلہ ہونا چاہیے۔
سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز/یونیورسٹی میں پہلے پروفیشنل (اکیڈمک سیشن 2024) میں داخلہ ہونا ضروری ہے۔
سرکاری یونیورسٹیز یا کالجز کے طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 65 فیصد نمبر ہونا ضروری ہے۔
سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز/یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 80 فیصد نمبر ہونا ضروری ہے۔
درخواست گزار پہلے کسی لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید نہ ہو چکا ہو۔
مزید معلومات اور درخواست جمع کرانے کے لیے پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار مستحق طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ یہ اسکیم مسلم لیگ (ن) حکومت کا ایک نمایاں منصوبہ ہے، جسے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں شروع کیا تھا۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بی ایس پروگرام میں داخل سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کو 13ویں جنریشن کے کور آئی 7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔