سٹی42" پاکستانی سپر سٹار بابر اعظم چیمپئینز ٹرافی کے میچوں سے فارغ ہو کر آج کل خود کو فٹ رکھنے کے لئے پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں۔ قومی ہیرو کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، ان تصاویر میں بابر اعظم بھائیوں ، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بابر اعظم پیڈل ٹینس کے بھی اچھے پلئیر ہیں۔
