عابد چودھری :لیاقت آباد کے علاقے میں سوتن کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
طیبہ نامی خاتون کی بوری بند لاش گھر کی چھت سے برآمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مارا۔
پولیس نے بتایا کہ موقع پر دم توڑنے پر مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی گئی تھی۔
پولیس نے ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایس پی کے مطابق عرفان نامی شخص نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں جس کا پہلی بیوی کو رنج تھا۔5 روز قبل ملزمہ سعدیہ نے سوتن طیبہ کے سر میں بیلن مار کر زخمی کیا،ملزمہ نے زخمی کرنے کے بعد مقتولہ کی نبض کاٹ کر قتل کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمہ نے لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے خالی کوارٹر میں پھینک دی، 3 مارچ کی شب ملزمہ لاش چھت پر لیے جا رہی تھی ہمسائے نے دیکھ کر 15 پرکال کی۔واقعے کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا گیا۔