ملتان سلطانز کی دو وکٹیں دو گیندوں میں گر گئیں، عثمان برقرار

 ملتان سلطانز کی دو وکٹیں دو گیندوں میں گر گئیں، عثمان برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے راولپنڈی میں کھیلے جا رہے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کے دلچسپ میچ میں  ملتان سلطانز کے ون ڈاؤن بیٹر عثمان خان نے چوکے چھکوں کی کلئیرنس سیل لگا کر 53 گیندوں سے 94 رنز بنا لئے جبکہ دوسرے اوپنر محمد رضوان 18 ویں اوور کی  5 ویں گیند پر آوٹ ہو گئے۔ 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر افتخار احمد کوئی رن بنائے بغیر واپس چلے گئے۔  عثمان قابلِ تعریف رفتار سے کھیلتے ہوئے سینچری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 18 اووروں کے اختتام پر ملتان سلطانز  کا سکور 171رنز ہو چکا ہے۔

اوپنر محمد رضوان 5  چوکوں کی مدد سے 58 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔  عثمان نے 53 گیندوں سے 93 رنز بنائے ہیں۔۔ملتان سلطانز کے یہ دونوں کھلاڑی 148 رنز کی پارٹنر شپ بنا چکے ہیں۔ اوپنر ریزا ہینڈرکس دوسرے اوور میں 16 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے، ان کا انفرادی سکور 13 رنز تھا۔ 

ہینڈرکس کے جانے کے بعد گزشتہ 14 اووروں میں رضوان اور عثمان نے  مجموعی میں رنز کا اضافہ کیا ہے۔ اس وقت ملتان سلطانز کا رن ریٹ  9.53 ہے جس میں باقی چار اووروں میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹاس

آج میچ میں ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان ہینڈرکس نے جیتا تھا۔ انہوں نے بیٹنگ خود کرنے کا فیصلہ کیا جو اب تک صحیح ثابت ہو رہا ہے۔