ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ، عثمان خان نے چوکےچھکوں کی کلئیرنس سیل لگا دی

Multan Sultans, PSL9, Rawalpindi match of PSL9, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے راولپنڈی میں کھیلے جا رہے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہیں۔  ملتان سلطانز کے ون ڈاؤن بیٹر عثمان خان نے چوکے چھکوں کی کلئیرنس سیل لگا دی اور قابلِ تعریف رفتار سے کھیلتے ہوئے سینچری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 4 چھکے اور 9 چوکے مارے ہیں۔ 17 اووروں کے اختتام پر ملتان سلطانز  کا سکور 164رنز ہو چکا ہے۔

اوپنر محمد رضوان رنز اور عثمان خان رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔  عثمان نے 50 گیندوں سے 89 رنز بنائے جبکہ رضوان نے  42 گیندوں سے 57 رنز بنا لئے ہیں۔ملتان سلطانز کے یہ دونوں کھلاڑی 148 رنز کی پارٹنر شپ بنا چکے ہیں۔ اوپنر ریزا ہینڈرکس دوسرے اوور میں 16 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے، ان کا انفرادی سکور 13 رنز تھا۔ 

ہینڈرکس کے جانے کے بعد گزشتہ 14 اووروں میں رضوان اور عثمان نے  مجموعی میں رنز کا اضافہ کیا ہے۔ اس وقت ملتان سلطانز کا رن ریٹ  9.53 ہے جس میں باقی چار اووروں میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹاس

آج میچ میں ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان ہینڈرکس نے جیتا تھا۔ انہوں نے بیٹنگ خود کرنے کا فیصلہ کیا جو اب تک صحیح ثابت ہو رہا ہے۔