لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی معطلی کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد خان کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا.
تفصیلات کےمطابق عبوری حکم میں کہاگیاہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل رہے گا،مدعا علیہان اگلی سماعت تک رپورٹ اور جواب جمع کرائیں۔
عبوری حکم نامے میں درخواست گزار اور ہٹائے جانے والے آئی جی جیل خانہ جات مبشر احمد کا موقف بھی شامل ہیں،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کا تبادلہ نہ ہی مفاد عامہ میں تھا اور نہ ہی اسکی ضرورت تھی،نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرکے 2 مارچ کو آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کو 27 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیاگیا۔
حکومت نے 2 مارچ کو ملک مبشر احمد خان کا تبادلہ کرکے میاں فاروق نذیر کو آئی جی جیل خانہ جات لگایا تھا۔