سٹی 42: ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگاہوکر 1849 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے پر سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ۔ایک تولہ سونا 4900 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 600 روپے ہوگیا۔
دس گرام سونا 4200 روپے کمی سے 1 لاکھ 72 ہزار 840 روپے پر آگیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کمی سے 2140 روپے پر آگیا۔