عثمان بزدار کی پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

Usman Buzdar
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی.
 سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج نیب آفس پیش ہوئے تھے جہاں ان سے تحقیقات کی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو 10 صفحات پر مشتمل سوالنامہ تھما دیا گیا ۔
سردار عثمان بزدار سے چھ رکنی ٹیم نے تحقیقات کیں اور پراپرٹی، گاڑیوں سمیت زرعی اراضی،بیرون ملک اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ سردار عثمان بزدار کو سوالنامہ کا ریکارڈ فراہمی کیلئے 1 ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے۔

 نیب نےسوال کیا کہ کیا آپ نے سپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں؟؟  جس پرعثمان بزدار  نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے روبرو تمام ریکارڈ جمع کروایا ہے، دیکھ لیں۔