پاکستانی نثراد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی حمیرا بھٹی سے منگنی 

Mehmood bhatti,Humaira,bhatti,engagement
کیپشن: Fashion designer mehmood bhatti and Humaira bhatti
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) پاکستانی نثراد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی حمیرا بھٹی سے منگنی ہوگئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق محمود بھٹی اسی ماہ حمیرا بھٹی سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ،حمیرا بھٹی لاہور میں واقع ہوم و اکنامکس کالج  میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، حمیرا بھٹی نے لاء کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

حمیرا بھٹی سے منگنی کے بعد محمود بھٹی کا کہنا ہے کہ جیون ساتھی کے لئے حمیرا بھٹی جیسی ہی گھریلو لڑکی کی تلاش تھی، اپنی زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتا ہوں،عورتوں کے حقوق کا حامی ہوں۔ حمیرا بھٹی پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں،وہ اپنی ملازمت جاری رکھیں۔ 

بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے بتایا کہ شادی کے بعد پیرس اور پاکستان میں رہوں گا، حمیرا بھٹی کے ساتھ مل کر غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کروں گا۔