جادوئی کرتب نے صارفین کو چکرا دیا، ویڈیو وائرل

جادوئی کرتب نے صارفین کو چکرا دیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: Magician
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک شخص نے چینی کے ساشے سے حیرت انگیز جادوئی کرتب دکھا کر انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو سب سے پہلے ٹک ٹاک صارف jadon.ray@ نے شیئر کیا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو انٹرنیٹ پر چھا گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چینی کے چھوٹے سے ساشے کو کھولتا ہے اور چینی کو الٹے ہاتھ کی مٹھی میں ڈال دیتا ہے۔

بعد میں دکھایا گیا کہ کرتب دکھانے والا چینی کا خالی ساشے ہونٹوں میں دبا لیتا ہے اور مٹھی میں بند چینی کو ہوا میں اڑا دیتا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو کا وہ حصہ ہے جس نے ناظرین کو دماغ لڑانے پر مجبور کردیا۔چینی کو ہوا میں اڑانے کے بعد آدمی اس انداز سے ہاتھ لہراتا ہے جیسے وہ ہوا سے چینی کے ذرات چُن رہا ہو اور کچھ ہی دیر بعد وہ چینی واپس ساشے میں ڈال رہا ہوتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔تاہم کچھ صارفین نے اس کرتب کی پول کھول دی ہے۔ جادوگر نے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے پر دراصل ایک جعلی انگوٹھے کا خول پہنا ہوا ہے جس میں چینی بھری ہوئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر