ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناکے پر نہ رکنا جرم بن گیا، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو گولی مار دی

Police Firing
کیپشن: Police Firing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ناکے پر نہ رُکنا شہری کا جرم بن گیا، پولیس اہلکاروں نے 22سالہ نوجوان کو گولی مار دی، ڈی آئی جی آپریشنر  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی رات شاہدرہ کے علاقے سگیاں میں پولیس نے اندھیرے میں ناکہ لگا رکھا تھا، اس دوران اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیالیکن نہ رکنے پر اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث کار سوار نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اہلکاروں نے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی کہ ایک خطرناک کریمنل بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جس کو گولی لگی ہے۔ پولیس افسران موقع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ زخمی نوجوان محنت کش تھا اور فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شیخ وسیم اختر، انچارج چوکی سگیاں اور ناکہ پر تعینات چار اہلکاروں کو معطل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer