ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا سکول ایجوکیشن سسٹم سے متعلق اہم اعلان

مراد راس کا سکول ایجوکیشن سسٹم سے متعلق اہم اعلان
کیپشن: Punjab education minister Murad Raas.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ  ڈیٹا سنٹر بننے سے 4 لاکھ اساتذہ کی اے سی آر ہم نے آن لائن وصول کی ہے۔آئندہ کچھ عرصہ میں پرموشن کو بھی آن لائن کردیا جائے گا۔اب اساتذہ کو رشوت نہیں دینا پڑے گی۔ 

مراد راس کا سکول ایجوکیشن سسٹم سے متعلق بیان میں مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا سنٹر کا قیام انقلابی اقدام ہے، سسٹم آن لائن ہونے سے10 ارب کی کرپشن ختم ہوگئی  ،اب اساتذہ کو رشوت نہیں دینی پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا سنٹر کے قیام سے سکول ایجوکیشن میں شفافیت آئے گی۔سکول ایجوکیشن کے 12 اداروں کا ڈیٹا ایک جگہ موجود ہوگا۔ڈیٹا سنٹر بننے سے محکمہ کو پیپر لیس  سسٹم کی طرف لے جارہے ہیں۔



Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor