ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور اداکارہ پر اونٹ نے حملہ کر دیا

نامور اداکارہ پر اونٹ نے حملہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نامور بھارتی اداکارہ شریا سرن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ   اونٹ نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شریا سرن متعدد تلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جبکہ انہوں نے چند بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ان دنوں اداکارہ اپنے شوہر آندری کوشیو کے ساتھ پیرو کے تاریخی مقام ماچو پیچو میں چھٹیاں منارہی ہیں۔اسی حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھاس پر بیٹھی ہیں اور ان کے آگے اور پیچھے ایک ایک اونٹ گھاس چر رہے ہیں۔

اتنے میں شریا کے سامنے موجود اونٹ اچانک تیزی سے ان کی جانب بڑھتا ہے تاہم اداکارہ بچ کر دوسری طرف نکلنے میں  کامیاب رہتی ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ نے ایک اور ویڈو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اونٹ کو پیار کررہی ہیں۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer