ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ انتخابات، وزیر اعظم نے ووٹ کاسٹ کر دیا

سینیٹ انتخابات، وزیر اعظم نے ووٹ کاسٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان سینٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 تٰفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں پہنچے تو اس موقع پرحکومتی اراکین نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی جب کہ وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔ وزیراعظم کی اسمبلی میں موجودگی کے دوران پیپلز پارٹی ارکان نے نعرے بازی کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نعرے بازی نہ کرنے کی ہدایت کی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer