ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی

 یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی، مبینہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں والد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے بیٹے علی حیدر گیلانی متحرک ہوگئے، ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں تاہم یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ نمبرز یاد رکھنا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق کہا کہ بھونڈے سے الزامات لگائے ہیں، نہ نام پتہ ہے نہ یہ پتہ کہ کون ہے، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، آپ اپنے ارکان کو سنبھالیں، میں تو عمران خان کو بھی خط لکھا ہے کہ مجھے ووٹ دیں۔

دوسری جانب وفاقی وزراء نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو حکمران جماعت تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ان کے سرکردہ افراد کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer