ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن ٹیکسی سروس پر سیلز ٹیکس عائد، مگر کتنا؟

آن لائن ٹیکسی سروس پر سیلز ٹیکس عائد، مگر کتنا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) کابینہ کمیٹی برائے قانون نے آن لائن ٹیکسی سروس کے کرائے پر چار فیصد سلیز ٹیکس عائد کرنے کی منظور دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد، صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر آن لائن ٹیکسی سروس کے کرائے پر 4 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب سپیشل ایجوکیشن پالیسی 2019 کا مسودہ منظور کر لیا گیا ہے جبکہ محکمہ صنعت و تجارت کے ماتحت ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے ایکٹ میں قانونی ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران محکمہ بلدیات کے 211 ٹیکنیکل یونین سیکرٹریز کو سب انجینئر کی آسامیوں پر مدغم کرنے کا کیس پنجاب ادغام کمیٹی کو بھجوائے کی تجویزسے اتفاق کیا گیا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں پنجاب ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف بھکر اور یونیورسٹی آف لیہ کے قیام اور موجودہ سرکاری ڈگری، انٹر اور کامرس کالجوں کا نام ایسوسی ایٹ کالج رکھنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا ہے۔