یاور ذوالفقار : لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز پر عملدرآمد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایف آئی اے سے سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بارے طنزیہ تبصروں کے بارے رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے منیر احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پرسابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی شادی اور ڈیم کی تعمیر پر طنزیہ تبصرے کئے جارہے ہیں،وفاقی کابینہ نے یوٹیوب، ٹک ٹاک، فیس بک، ٹویٹر، ڈیلی موشن جیسے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے رولز کی منظوری دے دی ہے اور رولز میں تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کو پاکستان میں رجسٹرڈ کرنے اور انکے دفاتر کھولنے کا بھی کہا گیا ہے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رولز 2020ء اور سائبر کرائم ایکٹ پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی اے اور وزارت داخلہ کو توہین آمیز مواد اپ کوڈ کرنے کیخلاف فلٹرز لگانے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے سے سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بارے طنزیہ تبصروں کے بارے رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے،شادی کی تقریب کی ویڈیو میں ڈیم بنائو مہم کا ملی نغمہ شامل کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شایان شان سے منعقد کی گئی تقریب پر ڈیم فنڈ سے پیسے خرچ کیے گئے ہیں۔
اپنا اپنا ڈیم فنڈ دیکھ لیں ۔ #DamFund#SaqibNisar pic.twitter.com/aXozjpCNm1
— غیر سیاسی فوج کا طلبگار (@J77mRjBbsLizQ5M) March 1, 2020
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی شادی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام خان کی بیٹی ردا شہرام سے سرانجام پائی ہے،حسن ایوب خان نامی ٹوئٹر صارف نے منگنی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
Najam saqib engaged with LHC Justice Shehram Serwar daughter Rida Shehram on 6th Jan! pic.twitter.com/0OBxWsuPZn
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) January 14, 2019
یہ بھی خبر زیر گردش ہے کہ دلہن کا جوڑا انڈین ڈریس ڈیزائنر انیتا ڈونگر نے ڈیڑھ کروڑ روپے میں تیار کیا،شادی پر 12 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے، بحیثیتِ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ روپے تھی ۔
وقار اسلم نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ واحد شادی ہے جس میں ہر پاکستانی نے سلامی ڈالی ۔