خبردار! فیس ماسک کرونا وائرس پھیلانے کا سبب

خبردار! فیس ماسک کرونا وائرس پھیلانے کا سبب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیس ماسک کرونا وائرس پھیلانے کا سبب بھی بن سکتےہیں، امریکی سرجن نے خبردار کردیا۔
فیس ماسک کےغلط استعمال سےبھی کرونا وائرس ہونے کاخدشہ ہے۔ امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر جیروم ایڈمزنےخبردارکردیا۔ امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں ڈاکٹرجیروم ایڈمزنےانکشاف کیاکہ کرونا وائرس سےبچنےکیلئےاگرفیس ماسک کودرست اندازمیں نہ پہناگیا تواس سےوائرس پھیل سکتا ہے۔اس لیےلوگ فیس ماسک خریدنا بندکردیں۔
ان کاکہنا تھا کہ اگر ایک شخص صحت کے بنیادی اصولوں سے ناواقف ہے اور وہ فیس ماسک خرید کربغیرجانےاسےپہن لیتاہےتواس شخص کوکرونا وائرس ہوسکتا ہے۔انہوں نےکہاکہ بہت سے لوگ نہیں جانتےکہ فیس ماسک کیسےپہناجاتاہےاوروہ باربارفیس ماسک کوہاتھ لگاتےرہتےہیں جوخطرناک ہے۔ سرجن جنرل کا کہناتھالوگ ماسک خریدنےکی بجائےاپنے ہاتھ صاف رکھیں،گندےہاتھ اپنی آنکھوں،منہ اورناک کو نہ لگائیں۔کروناوائرس سے بچاوکایہ بہترین طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں، مزید 31 افراد ہلاک ہوگئے۔  تعداد 2ہزار 943ہو گئی۔ سعودی عرب میں بھی کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ امریکا میں 6، اٹلی 11 ، فرانس میں 2 افراد جان سے گئے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 60 ممالک میں 90 ہزار سے افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

کرونا وائرس سے نظام زندگی مفلوج: 

کروناوائرس سےامریکا اوربرطانیہ میں ہلچل، امریکی صدرٹرمپ نےفارماسیوٹیکل کےماہرین کوطلب کرلیا۔ کہتےہیں وائرس کا علاج دریافت کرینگے،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےخطرےکی گھنٹی بجادی، انھوں نے کہا ملک بھر میں وائرس پھیلنے کےامکانات ہیں۔
کروناکےخوف کےسائے کھیلوں کےمیدانوں پر بھی منڈلانےلگے۔ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کروناوائرس کےباعث ملتوی کردیاگیا۔ٹورنامنٹ11سے18اپریل تک ملائیشیاکےشہرایپوہ میں کھیلاجاناتھا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے ایونٹ24ستمبرسے3اکتوبرتک کروانےکی تجویزدی ہے۔
جاپان کےسب سے بڑےاسپورٹس ایونٹ ٹوکیومیراتھن کےشرکاکی تعدادہزاروں سےسیکڑوں تک ہوگئی۔ٹوکیومیراتھن میں ہرسال35ہزارسےزائد ایتھلیٹس اور10ہزاررضاکارحصہ لیتےہیں لیکن رواں برس صرف900افرادہی میراتھن میں دوڑتےنظرآئے۔ جرمنی میں بھی کروناکےباعث مقامی اورعالمی ایونٹس کو ملتوی کردیاگیا۔نیدرلینڈمیں کرونا وائرس کاکیس سامنےآنےکےبعدمشہوراسپورٹس برانڈنائیکی نےاپنا ہیڈکواٹربندکردیا۔ 
ایکواڈورمیں بھی کروناوائرس کے5کیس رپورٹ ہونےکےبعدمعمولات زندگی مفلوج ہوگئی اورتمام تقریبات منسوخ کردی گئیں۔اٹلی میں کروناکےحملوں کے باعث سیاح اٹلی سےواپس چلےگئےہیں جس کےبعدسیاحتی مقامات سنسان ہوگئے ہیں۔اسرائیل میں الیکشن ڈےپرووٹرزخوف کاشکارنظرآئے۔

پاکستان میں کرونا کی صورتحال:
پاکستان میں صورتحال ابھی کنٹرول میں ہے،سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر باب دوستی 9 مارچ تک بند رہے گا اور  اس دوران کسی کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں تمام ٹریڈرز، گڈز ٹرانسپورٹرز کو مال بردار گاڑیاں، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پنجاب میں کوروناکے2مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود  ہیں۔ایک مریض پرائمری سکینڈری ہیلتھ کئیر،ایک مریض سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ابتک صوبہ بھر کےہسپتالوں میں44مشتبہ مریض داخل ہوئے، 42مریضوں کوکلیئرقرار دےکرڈسچارج کیاجاچکاہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔