حکیم کی دوائی کھانے سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی

حکیم کی دوائی کھانے سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) نیم حکیم خطرہ جان، کوٹ خواجہ سعید میں حکیم کی دوائی کھانے سے 4 افراد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ خواجہ سعید کے علاقے میں حکیم کی دوائی کھانے سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور  چاروں افراد کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں  35 سالہ صائمہ ریاض ،45 سالہ مودی،35 سالہ عائشہ شہزاد اور  40سالہ رخسانہ شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ حکیم کی جانب سے انہیں بیماری کے لیے دوائی دی گئی جس کو کھاتے ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی، جبکہ حکیم موقع سے فرار ہوگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer