ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی, گورنر پنجاب کا برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنٹ کو خط

پاک بھارت کشیدگی, گورنر پنجاب کا برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنٹ کو خط
کیپشن: City42 - Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاک بھارت کشیدگی،گورنر پنجاب نے برطانوی و یورپی اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔ گورنرپنجاب نے بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کے بارے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ویورپی اراکین پارلیمنٹ بھارتی جنگی جنون کے خاتمے میں کردار ادا کریں، یورپی، برطانوی پارلیمنٹ پاک بھارت امن کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔جنگ شرو ع کرنا آسان مگر ختم کرنا مشکل ہوتا ہے.

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور افواج پاکستان نے بھارت کو امن کا پیغام دیا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو بھی جذبہ خیرسگالی کے تحت ہی رہا کیا، پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں، بھارت سے کہاہے کہ کوئی ثبوت ہیں تو دیں مگر ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

 خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے کشیدگی اورجنگی جنون پیدا کر رہاہے، دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قر بانیاں پاکستان نے دیں ہم پاکستان کے دفاع اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سے خطہ متاثر ہوگا، امن کا قیام پاکستان کی آج بھی اولین تر جیح ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer