معروف شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 47 برس بیت گئے

 معروف شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 47 برس بیت گئے
کیپشن: City42- Nasir Kazmi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اُردو زبان کے معروف شاعر ناصر کاظمی کو ہم سے بچھڑے 47 برس بیت گئے لیکن آج بھی ان کا کلام سننے والوں کی سماعتوں میں رس گھولتا ہے۔

اُردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو امبالہ میں پیدا ہوئے، ان کا پیدائشی نام سید ناصر رضا کاظمی تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم امبالہ اور شملہ میں حاصل کی بعد ازاں لاہور کے اسلامیہ کالج میں زیر تعلیم رہے۔پاکستان بننے کے بعد ناصر کاظمی لاہور میں آباد ہوئے جہاں انہوں نے اخبارات میں لکھنے کے ساتھ ریڈیو پاکستان میں خدمات انجام دیں، اس کے ساتھ ساتھ شعری سفر بھی جاری رکھا۔

ناصر کاظمی نے جہاں بہت سی مقبول غزلیں تخلیق کیں، وہیں پہلی بارش، ہجر کی رات کا ستارہ اور نشاط خواب ان کی یادگار کتابوں میں شامل ہیں۔ناصر کاظمی کی گراں قدر خدمات پر پاکستان پوسٹ نے 2013ء میں خصوصی ٹکٹ جاری کیا، ناصر کاظمی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث 2 مارچ 1972ء کو خالق حقیقی سے جا ملے لیکن اپنی شعری تخلیقات میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer