ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی جیل سندھ کو عہدے سے ہٹا دیا

آئی جی جیل سندھ کو عہدے سے ہٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار پر آئی جی جیل ، ڈی آئی جی جیل  ، جیل سپریٹنڈنٹ ، اور جیل کے 20 ملازم  معطل کردیے گئے 

سندھ حکومت نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار پر آئی جی جیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ڈی آئی جی جیل اور جیل  سپرٹینڈ نٹ  کو بھی معطل کر دیا گیا،محکمہ کے بیس سے زائد سپاہی اور ہیڈ کانسٹیبل بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملیر جیل معاملے پر 2 رکنی کمیٹی قائم کردی ، 

کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کمیٹی کے ممبر مقرر  کردیے ، تحقیقات کے بعد مزید افسروں  کیخلاف  بھی کارروائی کی جاۓ گی، غفلت برتنے والے اہلکار اور افسروں  کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا 

ڈی آئی  جی جیل حسن سہتو کو معطل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نے نوٹیکفکیشن جاری کردیئے


ڈی آئی جی جیل سکھر اسلم ملک ڈی آئی جی جیل کراچی تعینات کردیے اسلم ملک کو کراچی میں تعینات کردیا گیا، سکھر سے تبادلہ کرکے کراچی بھیجا گیا ، اسلم ملک اس سے قبل سکھر میں ڈی آئی جی جیل تھے