سٹی42: زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور تجارتی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
آج پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے کراچی میں محسوس کئے گئے۔
شہر کے علاقوں کلفٹن، ڈیفنس اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پاکستان میٹرولیجیکل ڈیپارٹمنٹ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 03-06-2024 کو شام 6:36 منٹ پر زلزلہ آیا. زلزلہ کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.2 محسوس کی گئی۔ زلزلہ کے مرکز کی گہرائی زمین کے اندر 22 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرف میں تھا۔
فوری طور پر زلزلے کے سبب کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ بہت کم تھا۔