سوناکشی سنہا سے محبت کا اظہار کس نے کیا ؟

 سوناکشی سنہا سے محبت کا اظہار کس نے کیا ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال نے محبت بھری جذباتی پوسٹ کی اور ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ 

انسٹاگرام پر پوسٹ لکھتے ہوئے ظہیر اقبال نے لکھا ’’ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہی کہنا، مجھے ہمیشہ تمہاری حمایت حاصل رہی ہے اور تم سب سے بہترین ہو‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ’’ آپ دھاڑتی رہو اور بلند ہوتی رہو، تم دنیا کو اوروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھو، تم جل پری کی زندگی گزارو، ہمیشہ خوش رہو، مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔اپنی پوسٹ کے ساتھ سوناکشی کے ساتھی فنکار نے کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں کو ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری طرف سوناکشی سنہا کو اپنی نئی ویب سیریز ’دھاڑ‘ پر بہت عمدہ ریویوز ملے ہیں جس میں انہوں نے ایک سب انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zaheer Iqbal (@iamzahero)