ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرودیگرکرنسی کی قدرمیں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے انٹربینک کےمقابلےمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں بڑی کمی ہوئی.

گزشتہ ہفتےاسٹیٹ بینک نےکریڈٹ کارڈکی ادائیگی انٹربینک ریٹ پرکرنے کافیصلہ کیا،فیصلےکےبعداوپن مارکیٹ میں ڈالرایک ہفتےمیں11روپےسستا ہوگیا،ایک ہفتےمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311سے 300روپےتک کاہوگیا،ایک ہفتے میں انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 53 پیسے مہنگا ہوا،ایک ہفتےمیں انٹر بینک میں ڈالر 285.68 روپے پر بند ہوا۔

 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر ایک ہفتے میں پریشر دیکھا گیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر