ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد گرفتار

 سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ان کا مقامی افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے، جس میں دونوں جانب سے 3 افراد جاں بحق،  8سے زائد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

قبل ازیں پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو تھانہ ریگی کی حدود میں عیسیٰ خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے