(ویب ڈیسک) سونا مزید مہنگا ہو گیا،فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1112 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 827 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔