ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبول بس شیئرنگ کمپنی نے اپنی سروس بند کردی

مقبول بس شیئرنگ کمپنی نے اپنی سروس بند کردی
کیپشن: swvl
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے (swvl )نے پاکستان میں اپنی روزانہ کی سواریوں کی سروس بند کردی.

مقبول بس شیئرنگ سروس (Swvl) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ "عالمی معاشی بدحالی کی روشنی میں" جمعہ (3 جون) سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کے اندر روزانہ کی سواریوں کو "موقوف" کردے گی۔سروس کا مزید کہنا تھا کہ Swvl Travel (شہر سے شہر) اور Swvl بزنس (کاروبار سے کاروبار) مکمل طور پر کام کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ کل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 جب کہ لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا. کیروسین کی قیمتیں بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائیں گے۔