ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا ڈیجیٹل اسکورنگ متعارف کروانے کا فیصلہ

PCB Digital Scoring
کیپشن: PCB Digital Scoring
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پی سی بی کا ڈیجیٹل اسکورنگ متعارف کروانے کا فیصلہ،مقامی اسکوررز کی اسکلز بڑھانے کے لیے لاہور میں اسکورنگ ورکشاپ کروانے کا  بھی فیصلہ  کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق پی سی بی  کی جانب سےمقامی اسکوررز کی اسکلز بڑھانے کے لیے لاہور میں اسکورنگ ورکشاپ کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،ورکشاپ میں ڈیجیٹل اسکورنگ کے حوالے سے لیکچرز دیئےجائیں گے ، پی سی بی کی جانب سے  اسکوررز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے لیے ہائی پرفارمنس سنٹر اسکوررز کے لیے آن لائن ورکشاپ کروائےگا،ورکشاپ میں حصہ لینے کے خواہش مند اسکورر 4 سے 7 جون تک رجسٹریشن کرواسکیں گے،ورکشاپ میں کرکٹ کے بدلتے ہوئے رجحانات کے ساتھ ڈیجیٹل سکورنگ کے بارے میں لیکچرز دئیے جائیں گے۔

 کامیاب  اسکوررز سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام ہونے والے گراس روٹ ٹورنامنٹس میں خدمات انجام دیں گے،آن لائن سکوررنگ ورکشاپ کی تاریخوں کا اعلان رجسٹریشن کے بعد کیا جائے گا۔