بجٹ میں حکومتی جھوٹ کو بے نقاب کریں گے ،حمزہ شہباز

Hamza Shehbaz Meeting
کیپشن: Hamza Shehbaz Meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپوزیشن لیڈرپنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کااجلاس،حمزہ شہبازشریف کہنا تھاکہ ہوشربا مہنگائی نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے
س تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس  منعقد ہوا جس میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازشریف کاکہناتھاکہ نااہل حکمرانوں نے تین سال میں  معیشت  سمیت تمام شعبوں کو تباہ کردیا ہے اور آج جھوٹے اعداد و شمار بتائے جا رہے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ آنے والے بجٹ میں حکومتی جھوٹ کو بے نقاب کریں گئے جبکہ عام آدمی کے استعمال  کی  اشیائےخورونوش ،ادویات  کی قیمتوں  میں ہوشربا اضافہ حکومتی ناکامی کو بیان کر رہا ہے۔اجلاس میں رہنمامسلم لیگ (ن)رانامشہوداحمد خان،صبا صادق،راحیلہ خادم حسین ، رمیش سنگھ اروڑا،سائرہ افتخار،جہانگیر شجاع خانزادہ،اسوہ آفتاب،بلال فاروق تارڑ سمیت دیگر موجودتھے ۔