ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار حکومت کا تعلیم پر ایک اور وار

CM Punjab Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بزدار حکومت نے محکمہ خصوصی تعلیم کے بجٹ میں 20 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے خصوصی بچوں کی بحالی اور نئے منصوبہ جات کیلئے حکومت سے ایک ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بزدار حکومت نے خصوصی تعلیمی اداروں کے بچوں کے بجٹ میں 20 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تین اعشاریہ ایک فیصد بجٹ معذور بچوں بحالی اور تربیت پر خرچ کیا جائے گا۔

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی جانب سے ایک معذور بچوں کے سکولوں کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، معذور بچوں کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے صرف 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہونگے جبکہ16 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری ترقیاتی کاموں کیلئے ڈیمانڈ کی گئی تھی، 83 کروڑ 80 لاکھ روپے نئے منصوبہ جات، سکولوں کی بحالی اور اساتذہ کی تربیت کیلئے مانگے گئے تھے۔

 پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے آخری کوارٹر میں نان سیلری بجٹ کو  بھی کٹ لگا دیا، لاہور کے 11 سو سے زائد سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں بھی ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈ کو کٹ لگایا گیا،محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق مذکورہ سہ ماہی میں کم بجٹ ملنے سے سکول سربراہان پریشانی سے دوچار ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer