سب انسپکٹر شہید،خاتون ایس پی میں کورونا وائرس کی تصدیق

سب انسپکٹر شہید،خاتون ایس پی میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) کورونا وائرس کے وار جہاں شہر بھر میں جاری ہیں، کورونا وائرس نے لاہور پولیس کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا۔سب انسپکٹر خالدحسین بھی کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گئے۔خاتون ایس پی اور  محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے سینیئر چیف کے نائب قاصد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق سب انسپکٹر خالد حسین کورونا وائرس کے باعث شہید ہوئے۔سب انسپکٹر خالد حسین تھانہ نواں کوٹ میں تعینات جبکہ گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے۔لاہور پولیس میں چار اہلکار اس سے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کورونا سے شہید اہلکاروں کے واجبات کی فوری ادائیگی کے لئے آئی جی سے سفارش کی جا رہی ہے کیونکہ تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہو رہی ہے۔

لاہور پولیس میں کورونا سےمتاثراہلکاروں وافسران کی تعداد 118 ہے البتہ کوروناوائرس سے 78 اہلکاروں و افسران نےصحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں ۔مجموعی طور پر لاہور پولیس میں کورونا وائرس سے شہیدوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے،گزشتہ روزڈی ایس پی سی آئی اےعامر ڈوگرکورونا وائرس کے باعث شہید ہو گئے تھے۔

آئی جی آفس میں افسران کورونااوائرس سےشدید متاثرہونے لگے،2ڈی آئی جیزکےبعدخاتون ایس پی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،ایس پی کنٹروم روم کاوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا،خاتون ایس پی نےاپنے آپ کوگھر میں قرنطینہ کرلیا،آئی جی آفس کےتمام افسران کےبھی کورونا ٹیسٹ کروادئیےگئے۔

دوسری جانب  صوبائی محکموں میں کام کرنے والے افسران و ملازمین بھی اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں ۔گزشتہ روز پی اینڈ ڈی بورڈ میں سینیئر چیف کے نائب قاصد وقاص کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد پی اینڈ ڈی بورڈ کے 35 سے زائد افسران کے کرونا ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں ۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطابق دفتر آنیوالے افسران و ملازمین کے فوری ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں ۔

ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد محکمے میں سٹاف کو کم کرنے پر غور کریں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے ۔

یار رہے کہ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer