آن لائن محبت نے عاشق کو کنگال کردیا

آن لائن محبت نے عاشق کو کنگال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ، معاشرتی روایات بدلی ہیں تو سماجی رویے تبدیل ہوگئے ہیں، لاک ڈائون کے دوران کوئی   موٹر سائیکل پر دلہنیا بیاہ لایا تو کسی نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کردی ،امریکا میں   لاک ڈائون کے بعد پہلی مرتبہ بال کٹوانے پر حجام اور ملازمین کو مالا مال کردیا ۔زوم گروپ کال کرنے پر ایک شخص کیلئے موت کی سزا بن گئی۔یہ   لاک ڈائون ایک میاں بیوی کیلئے خوشی بن گیا۔دونوں کی لاٹر ی لگ گئی ،جنہوں نے اپنی یہ خوشی اپنے کتے کے ساتھ منائی۔ ایک ڈاکٹر اور نرس نے ہسپتال میں ہی شادی کی تو ایک مریض نے اپنی ہی ڈاکٹر کو دل دے دیا ،اسی طرح دو کورونا مریض بھی ایک دوسرے پر دل ہار بیٹھے۔جہاں محبت ملی وہاں لاک ڈائون میں انٹرنیٹ کے ذریعے محبت کرنیوالا عاشق نامراد کنگال ہوگیا۔

ایسے واقعات اکثر  ہمارے ہمسائے ملک بھارت میں پیش آتے ہیں ،یہ واقعہ بھی بھارت میں ہی پیش آیا ہے، بھارت میں گزشتہ دنوں 44سالہ ملاویکا دیواتی نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے محبت کا جھانسہ دے کر بھارتی نژاد امریکی شہری سے 65لاکھ بھارتی روپے ہتھیائے تھے۔ اب اس خاتون کا شکار بننے والا ایک اور مرد بھی سامنے آ گیا ہے جس سے اس نے  ایک کروڑ بھارتی روپے لوٹے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نئے شخص کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہے۔اس سے بھی اس خاتون نے شناخت تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر ملاقات کی اور پھر ٹیلی گرام اور واٹس ایپ پر دونوں کی بات ہوتی رہی اور مختلف بہانوں سے وہ اس سے رقم اینٹھتی رہی۔ پولیس کے مطابق ان وارداتوں میں ملزمہ کا 22سالہ بیٹا پرناب للتھ دیواتی بھی اس کے ساتھ ملوث تھا۔ اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قبل ازیں بھی اس خاتون کے خلاف بھارت کے کئی شہروں میں مردوں کو محبت کے چنگل میں پھنسا کر لوٹنے کے مقدمات درج ہیں، جن میں یہ مطلوب تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کے بیٹے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer