( زین مدنی ) عید الفطر پر سینما گھروں کی رونقیں بڑھانے کیلئے پاکستانی فلمیں، میگا بجٹ کی دو فلمیں رانگ نمبرٹو اور چھلاوا شہر کے سینما گھروں میں عید کا مزہ دوبالا کریں گی، پاکستانی فلموں کے ساتھ ہالی وڈ فلمیں آلہ دین اور اور گوڈزیلا کی بھی نمائش ہوگی۔
میٹھی عید کے موقع پر 2 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی، جن میں پہلی فلم کامیڈی اور رومانٹک رانگ نمبر ٹو ہے، جس میں اداکار سمیع خان، نیلم منیر، جاوید شیخ، محمود اسلم، یاسر نواز اور دانش نواز سمیت دیگر فنکار اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کی فلم چھلاوا بھی عید پر سینما گھروں کی رونق بڑھائے گی۔
ہالی وڈ فلمیں گاڈزیلا اور آلہ دین بھی عید پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ میٹھی عید کے مزے تو لاہوریے اپنے اپنے انداز سے ہی لیتے ہیں لیکن سینما گھروں میں جا کر فلموں کو دیکھنا بھی عید منانے کی روایات میں شامل ہے۔