فاونٹین ہاؤس میں شائستہ خاور فاونڈیشن کیجانب سے مہندی فیسٹیول کا انعقاد

فاونٹین ہاؤس میں شائستہ خاور فاونڈیشن کیجانب سے مہندی فیسٹیول کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فاونٹین ہاوس میں شائستہ خاور فاونڈیشن کی جانب سے خواتین کے لئے مہندی فیسٹیول سجایا گیا، خواتین ممبران کومہندی لگائی گئی، چوڑیاں اور پھل تحفے میں دیئے، تحائف ملنے پر زیرعلاج خواتین کے چہروں پرخوشی کی لہردوڑگئی۔

سٹی42: فاونٹین ہاوس کےخواتین بلاک میں مہندی لگانے کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پرایم ایس فاونٹین ہاوس سیدعمران مرتضی اورچیئرپرسن ایس کےفاونڈیشن شائستہ خاور نےممبران کوتحائف دئیے، زیرعلاج خواتین نے مہندی لگوانے اور چوڑیاں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایم ایس سیدعمران مرتضی کا کہنا تھا کہ وہ اپنوں کے دھتکارے ہوئے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں، چئیرپرسن شائستہ خاور کا کہنا تھا کہ ہرسال ان خواتین کو تحفے دیئے جاتے ہیں تاکہ ان کوگھرسے دوری کا احساس نہ ہو۔

اس موقع پر طالبات نے خواتین کوخوبصورت مہندی لگائی اور ان کے ساتھ وقت گزارکر انہیں اپنا ہونے کا احساس دلایا۔

Shazia Bashir

Content Writer